وہ تقریباً 20 سال سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کا الزام قید تھے، انہیں عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا
وہ تقریباً 20 سال سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کا الزام قید تھے، انہیں عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا

ڈینئل پرل کے قتل کے ملزم عمر شیخ کو لاہور منتقل کردیاگیا

امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے ملزم عمر شیخ کو لاہور منتقل کردیاگیا، سندھ پولیس نے ڈینئل پرل کے قتل کے ملزم عمر شیخ کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کاکہناہے کہ عمر شیخ کو سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سے پنجاب منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے تینوں ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیاتھاجس پر وفاقی اور سندھ حکومت نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔