اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

براڈ کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہرریکارڈکھولنے کی سفارش کردی

براڈشیٹ کمیشن سابق صدر آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے لے آئے،کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہرریکارڈکھولنے کی سفارش کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نیب ریکارڈ کوڈی سیل کرکے جائزہ لے کہ کیا کرنا ہے ،سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے ،سوئس مقدمات کا ریکارڈ12 ڈپلومیٹک بگز میں پاکستان پہنچایا گیا تھا۔

اس سے قبل براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ میں کہاگیاہے کہ براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی ،غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکاہے،کمیشن رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرارنہیں دیاجاسکتا ،وزارت خزانہ ،قانون ،اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں ،پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہو گیا، براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں ۔