پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کردی گئی، یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ شریف میں حریم شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ انہی کی سہیلی عائشہ اوراس کے ساتھی بہادر شیر نے کیا تھا، انہیں 18 مارچ کو ان کے فلیٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
یادرہے کہ چند روز قبل یہ اطلاعات بھی تھیں کہ ٹک ٹاکر نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی دوست کو ویڈیوز لیک کرنے سے روک سکیں ، ان ویڈیوز کے حریم شاہ کیلیے سنگین نتائج بھی ہو سکتے ہیں ۔