یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ 23 کے بجائے اب 25 مارچ کو ہو گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق خراب موسم اور بارشوں کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یوم پاکستان پریڈ طے شدہ پروگرام کے تحت 25 مارچ کو مقررہ وقت پر شکر پڑیاں میں ہوگی۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے اس تقریب کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا اور عالمی وبا کے بڑھتے خطرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کی خاطر حکومت نے پریڈ منسوخ کر دی تھی۔ اگرچہ ابھی پاکستان اس وائرس کی تیسری لہرکی لپیٹ میں ہے اوراس سے کاروبارِ زندگی بھی متاثر ہوا ہے مگر اس بار اس فوجی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔