حکومت اوراداروں کے خلاف تقاريرکے مقدمےميں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما جاويدلطيف کی عبوری ضمانت مںظورکرلی گئی ہے۔
جاويد لطيف عبوری ضمانت کے لیے اپنے وکيل کے ہمراہ لاہورسيشن کورٹ ميں پيش ہوئے جس پرعدالت نے ان کی عبوری ضمانت 30 مارچ تک منظورکرلی۔
عدالت نے ن لیگی ایم این اے جاويد لطيف کوايک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانےاورمقدمےمیں شامل تفتیش ہونےکاحکم ديا۔
آئندہ سماعت پرپولیس سےملزم کےشامل تفتیش ہونےسےمتعلق رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ علاوہ ازیں نیب میں مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کرنےکےمقدمے ميں بھی جاوید لطیف کي انسداد دہشت گردی عدالت نےعبوری ضمانت منظورکرلی۔