پیپلزپارٹی مخالفین کیساتھ بھی بات چیت کے راستے بند نہیں کرتی۔فائل فوٹو
پیپلزپارٹی مخالفین کیساتھ بھی بات چیت کے راستے بند نہیں کرتی۔فائل فوٹو

یہ طے نہیں ہواتھا کہ استعفے دینا لازمی ہے۔ قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لئے تیار تھے ، پارلیمانی فورم چھوڑنے کے حق میں نہیں ہیں،یوسف رضا گیلانی کی فتح پر بددیانتی سے ڈاکہ نہ ڈالا جاتا تو آج پاکستان کی سیاسی صورتحال مختلف ہوتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی میٹنگ میں طے نہیں ہواتھا کہ استعفے دینا لازمی ہے، بند کمروں میں کرنے والی باتیں بندکمروں میں کرنی چاہئے تھیں، میڈیا میں نہیں آنا چاہیے تھا، بہت سے اختلافات ہوتے ہیں ایسے اقدامات سے ابہام بڑھ جاتے ہیں۔پی ڈی ایم قیادت کااحترام کرتا ہوں لیکن میری رائے ہے کہ استعفوں کے متعلق بات میڈیا پرآ کرنہیں کرنی چاہیے تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے تمام 26پوائنٹس پر متفق ہیں مگرہمارے خیال کے مطابق ابھی استعفے دینےکا مناسب وقت نہیں۔ سینیٹ  میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ اتنا بڑا نہیں کہ پیپلز پارٹی اس کے لیے مری جاررہی ہے،یوسف رضا گیلانی اس وقت سینئر پارلیمان ہیں وہ وزیراعظم رہ چکے ہیں ہماری گزارش یہ تھی کہ جب تک سینیٹ چیئرمین کے خلاف دائرکی جانے والی درخواست پر فیصلہ نہیں آجاتا تب تک انہیں قائد حزب اختلاف مان لیا جائے اس کے بعد ہم بیٹھ کر تمام مسائل حل کرلیں گے۔