ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

حکومت نے کرونا ویکسین کے نام پرعوام کو چونا لگانے کی اجازت دیدی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کورونا ویکسین کی درآمد سے متعلق ہوشربا انکشاف کردیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ پاکستان میں نجی شعبے کو روسی ویکسین کی قیمت عالمی مارکیٹ سے 160 فیصد اضافی دی گئی ،ٹرانسپیرنسی نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ نجی شعبے کو انتہائی مہنگے داموں کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی،دنیا بھر میں حکومتیں اپنے عوام کو مفت کورونا ویکسین دے رہی ہیں ،پاکستان پہلا ملک ہے جس نے نجی شعبے کو کورونا ویکسین درآمد کی اجازت دی ۔

ٹرانسپیرنسی کاکہناہے کہ نجی شعبے کو کورونا ویکسین درآمد کی اجازت کرپشن کا نیا دور کھولے گی ،خدشہ ہے سرکاری کورونا ویکسین نجی ہسپتالوں میں لگائی جائے گی ،عالمی ادارے کا مزید کہناہے کہ نجی شعبے کو کورونا ویکسین کی دو ڈوزکی قیمت8449 روپے دی گئی ہے ،نجی شعبے کو پاکستان نے 50 ہزارکورونا ویکسین درآمدکرنے کی اجازت دی ہے ۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط بھی تحریر کیا جس میں وزیراعظم سے نجی شعبے کو ویکسین درآمد کی اجازت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے، ٹرانسپیرنسی کاکہناہے کہ وفاقی حکومت کورونا ویکسین سے متعلق تمام معلومات مشتہرکرے ۔