مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے نیب انکوائریز میں حفاظتی ضمانت کیلیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ،مریم نوازکی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت ہوگی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب نے دو انکوائریزمیں 26 مارچ کو طلب کیاہے،حکومت کے دباﺅ پر نیب گرفتار کرناچاہتا ہے ،نیب مجھے 26 مارچ کو گرفتار کرسکتا ہے۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نیب نے 1500کنال اراضی کی انکوائری شروع کررکھی ہے،انکوائری میں شامل تفتیش ہوناچاہتے ہیںمگر گرفتاری کا خدشہ ہے، لاہورہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے مریم نوازکی درخواست آج ہی سماعت کیلیے مقررکردی ۔لاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔