گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

مسافر کوچ اور کار میں تصادم ۔ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق

تفتان قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے تفتان قومی شاہراہ پرکردگاپ کے علاقے میں مسافرکوچ اورکار میں ہونے والے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لیویزکے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جب کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو لیویز فورس اسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا۔