پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہارکردیا۔ مولانا نے آصف زرداری اور نوازشریف کو پیغام دیا کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا 4 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا، بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پرعمل ہونا چاہیے، استعفوں اورلانگ مارچ پر پی پی نے خود وقت مانگا اس لیے سب انتظارکریں۔