ٹانگوں کے درد سے نجات
اگر کسی کی ٹانگوں میں درد ہو، کسی طرح آرام نہ آتا ہو، رات کو سوتے وقت یہ درد شدید ہو جاتا ہو تو اس کو دور کرنے کی غرض سے باوضو حالت میں آیت الکرسی چینی کی پلیٹ پر لکھے اور خالص روغن زیتون سے اس کو دھو کر کسی چیز میں ڈال لے۔ اس کے بعد ستر مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اس پر دم کرے اور ہر روز رات کو سونے سے پیشتر اس تیل کی مالش کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو چند دنوں میں ہی افاقہ ہوگا اور درد کی شکایت رفع ہوجائے گی۔
درد قولنج سے نجات
جس کسی کو درد قولنج کا عارضہ لاحق ہو تو اسے چاہئے کہ باوضو حالت میں ایک سو مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کرے اور مریض کو پلائے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو درد سے نجات حاصل ہو گی۔ ہر روز بلاناغہ اس طرح دم کر کے پانی پلائے، جب تک مکمل آرام نہ آجائے، پلائے۔
حق تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد افاقہ ہوگا۔ حق تعالیٰ آیت الکرسی کی برکت سے شفائے کاملہ نصیب فرمائے گا اور قولنج کا درد جاتا رہے گا۔
خفقان سے نجات
اگر کسی مریض کا دل گھبراتا ہو اور وہ سخت بے چینی محسوس کرتا ہو، طبیعت میں ہیجانی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے تو چاہیے کہ باوضو حالت میں 22 مرتبہ آیت الکرسی توجہ و یکسوئی کے ساتھ پڑھ کر خالص عرق گاؤ زبان پر دم کرے اور مریض کو دن میں تین تین مرتبہ پلائے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو مریض کے دل کی گھبراھٹ دور ہوجائے گی۔