یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس صبح پانچ بجے سے دو بجے تک معطل رہے گی جبکہ سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے،پریڈ گراﺅنڈ کی طرف آنے والے تمام راستے بند کر دیے جائیں گے اورایکسپرس وے بھی ٹریفک کیلیے بند ہوگا،ٹریفک کو جڑواں شہروں کے اندر سے متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے ۔پریڈ کے موقع پراسلام آباد کی عدالتوں میں بھی چھٹی کا اعلان کردیا گیاہے ۔