مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکوہلکان نہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کو عوام کی فکر نہیں بلکہ مریم نواز کی حفاظتی ضمانت پر تکلیف ہورہی ہے، آج نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مریم نواز کوگرفتار کرنے اور زبان بندی کا مکروہ ارادہ اور سازش ناکام ہوگئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا مریم نوازکی حفاظتی ضمانت ووٹ چوروں سے عوام کی حفاظت کیلیے کروائی گئی ہے،ان کی ضمانت کا مقصد یہ ہے کہ وہ فسطائی حکومت کےخلاف عوام کی ترجمانی اور آٹاچینی بجلی،گیس، دوائی چوروں کوبے نقاب کرسکیں۔مریم نوازنے 101پیشیاں بھگتیں،اب حساب دینے کانہیں لینے کاوقت ہے۔