تھائی لینڈ کے ڈاکٹرز ایک مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبا کیڑا (ٹیپ وارم) نکال کر حیران رہ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے مغربی صوبے نونگ کھائی میں مریض پیٹ کے درد کی شکایت لے کر اسپتال آیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ سے سیمپلز لے کر لیب بھجوا دیئے جہاں معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں 28 انڈے موجود ہیں۔
ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کو مخصوص ادویات دی گئی جس کے اگلے روز اس کے پیٹ سے تقریباً 59 فٹ لمبا کیڑا باہر نکل آیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ مریض نے ایسا خام گوشت کھایا تھا جس کے اندر ٹیپ وارم کے انڈے موجود تھے۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہوں نے مریض کو ادوایات دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے کھانے کی عادات کو تبدیل کرے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 50 سال کے دوران تھائی لینڈ میں یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے جس میں مریض کے پیٹ سے اتنا بڑا کیڑا نکلا ہے۔