وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگِل پرانڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔
لاہورکی مقامی عدالت میں شہبازگل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم افتخار نے تینوں ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق منیر کی ضمانت منظور کی۔
ملزمان کے وکیل رفاقت ڈوگر کا دلائل میں کہنا تھا کہ ان کے موکل جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ان سے کوئی تفتیش باقی نہیں ہے۔
عدالت نے دلائل کے بعد تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔