کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 اموات اورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 28 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے۔ 5 لاکھ 88 ہزار 975 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 99 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا 2 ہزار 246، اسلام آباد میں 554، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اورآزاد کشمیر میں 339 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 53 ہزار 684، خیبر پختونخوا 81 ہزار787، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 815، پنجاب 2 لاکھ 5 ہزار 314، بلوچستان 19 ہزار 395، آزاد کشمیر 12 ہزار 16 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔