آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
آئی ایم ایف کاکہناہے کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طورپرجاری کی جائیگی، آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کی پالیسیاں بہتر رہیں،کارپوریٹ سیکٹر میں ٹیکس اصلاحات کی گئیں ۔
آئی ایم ایف کاکہناہے کہ سرکاری اداروں کی مینجمنٹ ، پاور سیکٹر میں ریکوری بہتر رہی ،مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالیاتی کارکردگی بہتر رہی ۔
آئی ایم ایف نے سماجی تحفظ کیلئے اخراجات یقینی بنانے پر زوردیا،آئی ایم ایف کاکہناہے کہ مارکیٹ کی بنیاد پر ایکس چینج ریٹ کا تعین ضروری ہے ۔