جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) فاٹا کے سالار(انچارج) عبد السلام حقانی بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے شعبہ نشرو اشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبد السلام حقانی جمعرات کی علی الصبح معمول کے مطابق گھر سے درس و تدریس کے لیے مدرسے جارہے تھے کہ انہیں پہلے سے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں عبد السلام حقانی شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔