مسلم لیگ نوازکی رہنما مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ نہ دینا حکومت کی گھٹیا اور چھوٹی حرکت ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ،صاف پانی اورگندانالاکیس سمیت کسی میں ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ملی،جبکہ آٹا،چینی،گیس،پٹرول،ادویات مہنگی ہونے پر حکومت کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ایک مہینہ ہوگیاہے شہبازشریف نے میڈیکل ٹیسٹ کرائے لیکن ان کو رپورٹ نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل اخلاقیات اور سیاسی اتحاد کے متعلق بات کرنے والے کرائے کے ترجمان اس بات پراترآئیں ہیں کے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ نہیں دینی۔