پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی پر پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی ساتھ جائیں گے،ا گرکسی کو روکا گیا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے پاﺅں اکھڑ چکے ہیں، نیب کواپوزیشن کیخلاف ہتھیارکے طورپراستعمال کیاجاتاہے،احتساب بیوروجوکچھ کررہا ہے یہ احتساب نہیں ہے، ایک قانون سب پرلاگوہوناچاہیے جس کے ہم حق میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے منتخب اداروں کو غیرآئینی طور پر معطل کیا گیا تھا مگر سپریم کورٹ نے آج بلدیاتی ادار ے بحال کردیے ہیں۔