سبزہ زارلاہورکی رہائشی 4 لڑکیاں کار پرعارف والا آرہی تھیں کہ مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔فائل فوٹو
سبزہ زارلاہورکی رہائشی 4 لڑکیاں کار پرعارف والا آرہی تھیں کہ مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔فائل فوٹو

لاہورکی رہائشی دوبہنوں کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی

سبزہ زارلاہورکی رہائشی دوبہنوں کوعارف والا کے علاقے سے کار سوار مسلح افراد نے اغوا کیا اور زیادتی کے بعد فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے علاقے ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب دوبہنوں کو نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے  بتایا کہ سبزہ زارلاہورکی رہائشی 4 لڑکیاں کار پرعارف والا آرہی تھیں کہ ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب کار سوار مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، ملزمان اسلحہ کے زورپرانہیں چک 153 ای بی میں ایک خالی ڈیرہ پر لے گئے اور جیا اصغر اور ندا اصغر کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ندا اور جیا کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر دو لڑکیوں مہک اور سمیرا کو ڈیرے کے باہر بٹھائے رکھا، جبکہ ملزمان زیا۔