مریم نوازنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈسکہ انتخاب ملتوی ہونے پرخوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہوناہے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ووٹ کی پرچی جعلی حکومت کیلئے موت کا پروانہ ہے ، خوشیاں منانے والے جانتے ہیں عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے ، ڈسکہ انتخاب ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہوناہے ، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں و اور کون بھاگے گا ،عوام کے غیظ و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے، یہ ادارے عوام کے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ تین سال لوگوں کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے دوڑ گئے ، کبھی عدالت جاتے ہیں کہ عوام کو مریم کے ساتھ آنے سے روکو اور کبھی عدالت جاتے ہیں کہ عوام کو ووٹ سے روکو۔