ایمبولینس میں بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا کہ پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔فائل فوٹو
ایمبولینس میں بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا کہ پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔فائل فوٹو

گلگت ۔ مسافر گاڑی پرفائرنگ۔5 افراد جاں بحق،8 زخمی

گلگت کے علاقے نلتر بالامیں نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے،علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے،تجارتی مراکز بند کر دیے گئے،پولیس کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت میں فائرنگ گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو گلگت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی گلگت کے مطابق مسافر گاڑی گلگت سے نلتربالا جا رہی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب پیش آیا، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتر بالا سے  ہے۔

واقعےکے بعد شہرکے بازار، تجارتی مراکز بند ہوگئے،لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، روڈ بلاک کر دیے،حکومت کیخلاف نعرے بازی کی،علاقے میں پولیس کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔