پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں، انہوں نے آج اجلاس کرکے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
جاتی امرا میں اپنی رہائشگاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ایک ادارہ ہے۔ جب ظلم حد سےبڑھ جاتا ہے تومٹ جاتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اب نیب کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی، جتنا نیب نے انتقام لینا تھا وہ لے چکا، اب ظلم کے مٹنے کے دن آگئے ہیں۔