میں بلاول بھٹو کا بھائی کی طرح احترام کرتا ہوں اور کسی کے خلاف بیان نہیں دوں گا۔فائل فوٹو
میں بلاول بھٹو کا بھائی کی طرح احترام کرتا ہوں اور کسی کے خلاف بیان نہیں دوں گا۔فائل فوٹو

آصف زرداری دامادوں کی ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین ہیں،کیپٹن (ر) صفدر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہرکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکا کہنا ہےکہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد آصف زرداری دامادوں کی ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین ہیں ۔
لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے دامادکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکا کہنا تھا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد آصف زرداری کا بہت احترام کرتے ہیں ، آخرکار زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چيئرمین جو ہیں اور وہ خود جنرل سیکرٹری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو کا بھائی کی طرح احترام کرتا ہوں،کسی کے خلاف بیان نہیں دو ں گا،انہوں نے اس موقع پر بلاول بھٹو زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔