سعودی عرب میں ایک خاتون نے 8 لاکھ ریال سے زائد مالیت کے پلاٹ کے بدلے اپنے خاوند کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دی ہے۔ تاہم بیوی نے پلاٹ کی رجسٹریشن ہوتے ہی خلع کا مقدمہ دائر کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، وکیل سے قانونی مشاورت لی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ نے اپنی مرضی سے پلاٹ کے مالکانہ حقوق بیوی کے نام منتقل کیے ہیں لہٰذا یہ دعویٰ کہ بیوی نے دوسری شادی کا جھانسہ دے کر پلاٹ اپنے نام کرایا ہے قابل قبول نہیں۔
مقامی شہری پلاٹ کے ساتھ اپنی پہلی بیوی سے بھی دور ہوگیا اور نئی شادی کا خواب بھی پورا نہیں کر سکا۔