سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ضمانت پر رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی ضمانت کی درخواست میں نیب کو فریق بنایاہے اور موقف اختیار کیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں ، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے اور نیب نے کوئی ریکوری بھی نہیں کرنی ، منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکاہے اورٹرائل جاری ہے ، ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا اس لیے عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔