مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماﺅں کے لیے ناشتے کا اہتمام

ناشتے میں مسلم لیگ ن کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

               
March 26, 2021 · اہم خبریں, قومی
آپ کواپناحق لڑکےلیناپڑتا ہے۔فائل فوٹو

آپ کواپناحق لڑکےلیناپڑتا ہے۔فائل فوٹو

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے رہنماﺅں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے نیب میں پیشی ملتوی ہونے پر اظہار تشکرکے لیے پی ڈی ایم رہنماﺅں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیاہے۔ پی ڈی ایم کے رہنماﺅں نے مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے نیب آفس پہنچنا تھا ۔ ناشتے میں مسلم لیگ ن کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نوازکی نائب صدر مریم نواز نے آج نیب میں پیش ہونا تھا لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پیشی ملتوی کرد ی گئی ہے ۔