احتساب عدالت میں کورونا کے مریض کی آمد پر کھلبلی مچ گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران کورونا کا شکار گواہ عدالت میں پیش ہوگیا۔
نیب کے گواہ امیر حیدر ملک نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اسے کورونا ہے لہٰذا جلدی بیان ریکارڈ کیا جائے، نیب کے گواہ کی بات سن کر عدالت میں کھبلی مچ گئی اور احتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیا۔
عدالت نے کورونا سے متاثر نیب کے گواہ کو فوری طور واپس بھیج دیا اور کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کرایا گیا۔