چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے 2021کا پہلا ازخود نوٹس لے لیا۔ازخود نوٹس لاہور ہائیکورٹ کے انسداد دہشت گردی کے مقدمہ میں فیصلے پرلیاگیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے رواں سال کا پہلا ازخود نوٹس لاہور ہائی کورٹ کے 2019کے فیصلے پرلیا ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ نے فوجداری مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔قانون کے مطابق دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے اے ٹی اے قانون کے سیکشن 6اور7کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔