سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔
پی پی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کل 30 ممبرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی گئی، ان 30 ممبرز میں 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی اورایک جماعت اسلامی کا ممبر شامل ہے۔
شیری رحمان نے کہا ہے کہ ان ممبرز میں 2 فاٹا اور دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔
دوسری جانب یوسف رضاگیلانی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کتنے لوگوں کی حمایت حاصل ہے، مجھے شیری رحمان نے یہاں بلایا ہے۔