عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

رعورت مارچ منتظمین نے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی۔

               
March 26, 2021 · اہم خبریں, قومی
عدالت عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے، درخواست گزار

عدالت عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے، درخواست گزار

پشاور۔مقامی عدالت نے 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاورکی ایک مقامی عدالت میں درخواست گزار نے عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائرکی، جس میں مؤقف پیش کیا کہ عورت مارچ کے نام پر غیراسلامی حرکات کی گئیں اورعورت مارچ منتظمین نے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی۔

عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دے دیا۔