حکومت نے کورونا ویکسین کارڈ جاری کرنے کے لیے پورٹل لانچ کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پورٹل لانچ کیے جانے سے متعلق اطلاع دی اور لنک شیئر کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ جن کی دونوں ویکسی نیشن مکمل ہوچکیں وہ اپنےکارڈ ڈاؤن لوڈکرسکتے ہیں اور نادرا کے میگا سینٹرز سے بھی کارڈز وصول کیے جا سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق کورونا ویکسین کارڈ https://nims.nadra.gov.pk سے ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
مجموعی طور پر 3کروڑ 19 لاکھ29 ہزار581 افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos