جمعیت علماءاسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کو دو روز سے بخار ہے اور وہ اپنی ڈیرہ اسماعیل خان والی رہائشگاہ پر قیام پذیر ہیں۔
ذرائع جے یو آئی کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔