پانچ سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں اس کا سوتیلا باپ ہی ملوث نکلا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔
سی سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد مسیح دوران تفتیش بار بار بیان بدل رہا تھا، جس پر شک ہوا تو حراست میں لے لیا، ملزم نے دوران تفتیش بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔
بچی” م ” کی والدہ نے اپنے دل خراش بیان کہا کہ میرب اپنے دادا کے ساتھ دودھ لینےگئی تھی اور راستے میں پیچھے سے غائب ہو گئی، تلاش کرنے پر بچی کی لاش گھر کے قریب سے ملی، انھوں نے مطالبہ کیا کہ میری بیٹی قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی یا میری آنکھوں کے سامنے گولی ماری جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کھیتوں سے ملی، مجرم نے زیادتی کے بعد شناخت ظاہر ہونے کے خوف سے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا۔