پاکستان پیپلزپارٹی نے مریم نوازکی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پرغور شروع کردیاگیا،بلاول بھٹو کے جلد حمزہ شہباز سے رابطے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی نے پیپلزپارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حمزہ شہباز مریم نوازکی نسبت معتدل ہیں ،پی ڈی ایم کی سربراہی کمیٹی میں حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویزدینے پرغورکیاگیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ بلاول بھٹو یہ کہہ چکے کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کا حق ہے ،مریم نوازکے سخت بیانیہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے ۔