اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھرگئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے اور مزید گنجائش نہیں جبکہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے 15 سرکاری اورنجی اسپتال مختص کردیے گئے ۔
ڈی ایچ اوکا کہناہےکہ پمز میں 163 آکسیجن بیڈز میں 120 کورونا مریضوں سے بھرگئے جب کہ متعدی بیماریوں کے لیے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی اسپتال میں 70 آکسیجن بیڈز میں سے 50 پر کورونا مریض ہیں، اسی طرح پولی کلینک اسپتال میں 27 آکسیجن بیڈز میں سے 24، سی ڈی اے اسپتال میں سے 43 آکسیجن بیڈز میں سے 32 پر کورونا مریض ہیں۔
ڈی ایچ اوکا بتانا ہےکہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اورگزشتہ روز بھی 856 کورونا کے مثبت کیس رپورٹ کیے گئے جو ریکارڈ کیسز ہیں۔