لاہورکی شاہ عالم مارکیٹ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں زبیر، بوٹا اور عاطف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں طاہر،عمران اورعرفان شامل ہیں۔ادھر سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے واقعے پر نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او لاہورنے ایس پی سٹی حسن جہانگیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شاہ عالم مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملو ث ملزمان کی فوری گرفتاری کیا جائے ۔