بل بورڈز ،سائن بورڈزاورہورڈنگز نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت میں دیاگیا بیان غلط ثابت ہوا تو جیل جانا ہوگا، آپ کو جیل بھیجیں گے اور اس کو بھی، جس کے کہنے پر آپ نے بیان دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں بل بورڈز ،سائن بورڈزاورہورڈنگز نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عرفان سعادت خان نے کہاکہ شہر سے بل بورڈز کیوں نہیں ہٹائے جارہے ،وکیل کے ایم سی نے کہاکہ تمام بل بورڈزاورسائن بورڈز ہٹا دیے گئے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سائن بورڈز نہیں ہٹائے گئے ،عدالت میں دیاگیا بیان غلط ثابت ہوا تو جیل جانا ہوگا، آپ کو جیل بھیجیں گے اوراس کو بھی، جس کے کہنے پرآپ نے بیان دیا۔عدالت نے کہاکہ ہم آج ہی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔