اسٹیل ملزچلانے کیلیے پاکستان اسٹیل ملزسبسڈری کمپنی قائم کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے نئی کمپنی کے7رکنی بورڈآف ڈائریکٹرزتعینات کرنےکی منظوری دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت صنعت وپیداوار نے پاکستان سٹیل ملزسبسڈری کمپنی قائم کرنے کے فیصلے کی سمری حتمی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے۔
سمری کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کے تمام اثاثے آئندہ ہفتے نئی کمپنی کو منتقل کردیے جائیں گے،550 ارب روپے سے زائدخسارہ اورواجبات اسٹیل ملزلمیٹڈ کی بک میں رہیں گے،لیز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے سرمایہ کار کو کلین بک ملے گی جبکہ آزاد ڈائریکٹر عامرممتاز کوپاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے ۔