اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نامزد۔چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

اعظم نذیرتارڑکی پارلیمانی لیڈر نامزد گی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔شہباز شریف

               
March 31, 2021 · اہم خبریں, قومی
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑکو سینیٹ میں مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کیلیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط تحریرکیاہے، خط میں کہاگیا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے،اعظم نذیرتارڑکی پارلیمانی لیڈر نامزد گی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔