انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو
انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو

پی ایس 70 ضمنی انتخاب۔ افسران کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائد

پی ایس 70 بدین میں ضمنی الیکشن کامعاملہ ، الیکشن کمیشن نے بدین میں افسران کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائد کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بدین کے صوبائی حلقہ پی ایس 70میں 20مئی کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن نے وفاقی،صوبائی یابلدیاتی اداروں کی حلقے میں نئی ترقیاتی اسکمیوں پربھی پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس 70 بدین کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔