اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور چینی کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی اجلاس کے دوران 21 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔
اجلاس کے دوران بھارت سے روئی کی درآمد کی اجازت کی سمری پیش کی گئی جس پرای سی سی کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور چینی کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔
ای سی سی اجلاس کے دوران ای سی سی میں اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25ء پر غور کیا گیا جبکہ پنک راک سالٹ کی جغرافیائی حقوق کی رجسٹریشن کے لیے سمری بھی پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عبدالحفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کے بعد حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنا یا گیا ہے ، حماد اظہر اس سے سے قبل صنعتی پیداوار کے وزیر تھے۔