سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتے کے کاٹنے سے متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دینے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس آفتاب احمد گورڑ اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل ڈبل بینچ نے فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے جامشورو میں ہلاک ہونے والے بچے کے لواحقین اوررتو ڈیرو میں آنکھ ضائع ہونے والے بچے کو معاوضہ دینے کا حکم دیدیا۔
تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ متاثرہ لوگوں کو دو ہفتوں کے اندر معاوضہ ادا کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سگ گزیدگی کے واقعات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا۔