وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے ،کابینہ میں ای سی سی کی فیصلوں پرغورکیا گیا، کابینہ اجلاس میں بعض وزرانے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے بھارت سے چینی اورکپاس درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جون کے آخر میں بھارت سے کپاس کی درآمد شروع ہو جائے گی۔