الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کومسلم لیگ (ن)کافارن فنڈنگ ریکارڈفراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کی فارن فنڈنگ پر تحقیقات کے لیے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب اور مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون کمیٹی اجلاس میں پیش ہوئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل لا سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔ اسکروٹنی کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پرہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کا جمع کرایا گیا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔