ڈالر کی قدر میں اضافہ
انٹربینک میں ڈالر کی قدر 54پیسے اضافے سے 153.29روپے، اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے بڑھ کر154.80روپے ہوگئی
April 1, 2021 · کامرس
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 153.18روپے ہوگئی
کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر کی تنزلی رک گئی۔ اس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 153روپے سے تجاوز کرگئے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 54پیسے کے اضافے سے 153.29روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 60 پیسے کے اضافے سے 154.80روپے پر بند ہوئی۔