18 ویں ترمیم نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا رکھا گیا، پورا نام کہیں استعمال نہیں ہو رہا، صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے، محسن داوڑ
18 ویں ترمیم نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا رکھا گیا، پورا نام کہیں استعمال نہیں ہو رہا، صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے، محسن داوڑ

کے پی کا نام تبدیل کرنے کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ،آئین میں ترمیم کا بل محسن داوڑ نے پیش کیا۔
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا رکھا گیا، پورا نام کہیں استعمال نہیں ہو رہا کے پی یا کے پی کے لکھا جاتا ہے۔
محسن داوڑ نے کہا کہ صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے۔
حکومت نے خیبرپختونخوا کے نام سے متعلق بل کی مخالفت نہیں کی۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اہم بل ہے، قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔
ڈپٹی اسپیکر نے خیبرپختونخوا کے نام سے متعلق بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔