پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

این سی او سی نے ہماری تجاویز نہ مانیں توخود فیصلےکریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ہماری تجاویز پر ضروری اقدامات نہ کیے تو صوبائی حکومت اپنے طور پر فیصلے کرے گی۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں میں نے کہا تھا کہ 2 ہفتے کے لیے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر میں اس لیے محفوظ رہےکہ ہم نے تمام ٹرانسپورٹ بند کردی تھی، وزیراعظم کی لاک ڈاؤن پر اپنی سوچ ہے،کل کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کی میٹنگ بلائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے ضروری اقدامات نہیں کیے تو ہم اپنے طور پر فیصلے کریں گے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم کو مزید تیزکرنے کا کہا ہے، چاہتا ہوں ہمیں پتہ چلے کہ درحقیقت کتنی ویکیسن کی ضرورت ہے، ہمیں قانون نافذکرنے والے اہلکاروں کی بھی ویکسی نیشن کرنی ہے۔