شوکت ترین کو خیبر پختونخوا کی نشست سے سینیٹر بنایا جائے گا۔فائل فوٹو
شوکت ترین کو خیبر پختونخوا کی نشست سے سینیٹر بنایا جائے گا۔فائل فوٹو

معیشت کس سمت جارہی ہے کچھ پتہ نہیں چل رہا، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت کس سمت جارہی ہے کچھ پتہ نہیں چل رہا، جہاز کے کپتان کو مضبوط ہونا پڑے گا ورنہ کشتی آگے نہیں بڑھے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل بن رہی ہے اور وہ اس کے چیف کنوینر ہوں گے۔
شوکت ترین نے کہا ریونیو بڑھانے کے بجائے ٹیرف پر ٹیرف بڑھانے سے ملک میں کرپشن بڑھے گی۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، اپنا گھر ٹھیک ہوگا تو آئی ایم ایف بھی ہماری بات سنے گا۔